Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر مذاکرے میں شرکت‎

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر مذاکرے میں شرکت‎


پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، ڈین فیکلٹی آف اورئینٹل لرننگ، پنجاب یونیورسٹی لاہور نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل کے فورم پر منعقد ہونے والے مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبانیں ہماری تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں ، اس لیے مادری زبانوں کی بقا اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں روزگار اور جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کیا جائے۔